رخ پاکستان: گوگل نے 2024 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کو 6 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کرکٹ، ہاؤ ٹو (How To)، ریسیپی، موویز اور ڈرامہ، ٹیکنالوجی، اور شخصیات شامل ہیں۔
گوگل کے مطابق، یہ فہرست سال بھر ہونے والی کھربوں سرچز کے رجحانات کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔
2024 میں پاکستانیوں نے کئی منفرد شخصیات کے بارے میں گوگل پر معلومات تلاش کیں۔ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ایرانی نژاد فرانسیسی فوٹوگرافر عباس عطار تھے۔ یہ واضح نہیں کہ ان کے بارے میں اچانک اتنی زیادہ دلچسپی کیوں لی گئی، لیکن گوگل کے رجحانات کے مطابق مارچ 2024 کے آخر میں ان کے بارے میں بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔
اس وقت گوگل نے ان کے نام کا ایک خاص ڈوڈل بنایا تھا، جو ممکنہ طور پر ان کے زیادہ سرچ کیے جانے کی وجہ بنا۔
زیادہ سرچ کئیے جانے والی شخصیات میں عباس عطار، حریم شاہ، مکیش امبانی، مناہل ملک، زویا ناصر، شعیب ملک، ثنا شعیب، ساجد خان، ارشد ندیم اور ایٹل ادنان وغیرہ شامل ہیں.