رخ پاکستان: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی کی ایک شادی میں شرکت کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا کہ دلہا دلہن مشہور شخصیات نہیں تھے، پھر بھی شاہ رخ نے شادی میں شرکت کی۔ لوگوں نے یہ بھی سوال کیا کہ شاید انہوں نے اس کے لیے معاوضہ لیا ہو۔
مزید پڑھیں: علیزے شاہ نئی میوزک ویڈیو میں نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں
انسٹاگرام پر ایک میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں شاہ رخ دلہن کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں، پرفارم کر رہے ہیں اور دلہن کی تعریف کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ شاہ رخ نے شادی میں شرکت کے کتنے پیسے لیے ہوں گے۔ جواب میں میک اپ آرٹسٹ نے بتایا کہ شاہ رخ ان کے فیملی فرینڈ ہیں، اور انہوں نے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔
تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ شاہ رخ نے اس کے لیے یقیناً کروڑوں روپے لیے ہوں گے کیونکہ وہ عام طور پر بغیر معاوضہ شادیوں میں نہیں جاتے۔