گاڑی کا ٹوکن ٹیکس جمع نہ کروانے پر یکم جنوری سے 200 گنا جرمانہ دینا ہوگا

tokan tax

رخ پاکستان: اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کریں گے، ان کی گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے بتایا کہ یہ عمل یکم جنوری سے شروع ہوگا۔ ٹیکس نہ دینے والوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے بعد اسے دوبارہ بحال کرنے پر 200 فیصد جرمانہ دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے بحال، مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز مان لی گئی

گاڑیوں کے مالکان کو ٹوکن ٹیکس جمع کروانے اور رجسٹریشن منسوخی سے بچنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ٹیکس نہ دینے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف جرمانے لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا، اس لیے سخت قدم اٹھانا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں