رخ پاکستان: پاکستان کی سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک دلچسپ بات کی جو عمران اشرف اور سجل علی کے بارے میں تھی۔
بشریٰ انصاری نے عمران اشرف سے کہا، “کیا تمہیں پتہ ہے کہ میں نے تمہاری اور سجل علی کی شادی کروا دی ہے؟”
مزید پڑھیں: علیزے شاہ نئی میوزک ویڈیو میں نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں
انہوں نے مزید کہا کہ ایک خبر میں لکھا تھا کہ بشریٰ انصاری نے عمران اشرف اور سجل علی کی شادی کروا دی ہے۔ عمران اشرف نے جواب دیا، “سجل علی میرے لیے بہن کی طرح ہیں۔” اس پر بشریٰ انصاری نے ہنستے ہوئے کہا، “عمران، تم شادی کر لو یا کسی کے ساتھ بھاگ جاؤ، ہم بعد میں مان ہی لیں گے!”
عمران اشرف نے بتایا کہ وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بشریٰ انصاری کی یہ بات سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور ان کے مداحوں نے اداکارہ کے انداز کو بہت پسند کیا۔