موبائل فون صارفین سے 338 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کا انکشاف

mobile tax

رخ پاکستان: وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں موبائل فون صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصول کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں پیش کی گئیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق، 2020 میں موبائل فون بیلنس پر 50 ارب روپے، 2021 میں 55 ارب روپے، 2022 میں 61 ارب روپے اور 2023 میں 80 ارب روپے ٹیکس کی صورت میں وصول کیے گئے۔ مالی سال 2024 میں 92 ارب روپے مزید ٹیکس وصول ہونے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی برآمدات 33 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ ترسیلات زر 33.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔

مزید پڑھیں: گاڑی کا ٹوکن ٹیکس جمع نہ کروانے پر یکم جنوری سے 200 گنا جرمانہ دینا ہوگا

آئی ٹی سیکٹر میں 8.5 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے، اور اس سال آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

سی پیک منصوبوں کے تحت چین سے پاکستان نے ساڑھے 25 ارب ڈالر وصول کیے ہیں، جن سے 43 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، اور 8 منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی لاگت 75 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں