رخ پاکستان: نادرا کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں میں 71 ہزار سے زیادہ شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔ سب سے زیادہ کارڈ خیبرپختونخوا میں بلاک ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا سے 25,981، بلوچستان سے 20,583، پنجاب سے 13,564، سندھ سے 9,677، اسلام آباد سے 1,370، گلگت بلتستان سے 228، اور آزاد کشمیر سے 446 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد 44,460 شناختی کارڈ بحال کر دیے گئے ہیں، جبکہ 13,618 بلاک کارڈز کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔