رخ پاکستان: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشہور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کیس میں اغوا برائے تاوان کے ملزمان پر الزامات عائد کر دیے۔
کیس کی سماعت جج ارشد جاوید نے کی، جس میں آمنہ عروج، حسن شاہ، اور دیگر 12 ملزمان کو جیل سے عدالت لایا گیا۔
مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری نے اداکار عمران اشرف اور سجل علی کی شادی کروادی؟
ملزمان پر اغوا برائے تاوان کا الزام لگایا گیا، لیکن تمام ملزمان، بشمول آمنہ عروج اور حسن شاہ، نے الزامات سے انکار کیا۔
عدالت نے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔