اگر اسکول والے مخصوص دکانوں سے یونیفارم اور کتابیں خریدنے کیلئے مجبور کریں تو کیا کرنا چاہیئے؟

school uniform

رخ پاکستان: پاکستان کے زیادہ تر اسکولوں میں والدین کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ بچوں کی کتابیں، یونیفارم اور دیگر چیزیں اسکول یا مخصوص دکان سے خریدیں۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسکول والدین کو یہ کہہ کر پابند کرتے ہیں کہ یہ ان کی پالیسی ہے، اور ایڈمیشن کے لیے اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: جو شخص فوج میں نہیں وہ اس کے ڈسپلن کے ماتحت کیسے ہوسکتا ہے؟ سپریم کورٹ

سی سی پی نے کہا ہے کہ اسکولوں کا والدین کو مخصوص دکانوں سے خریداری پر مجبور کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ ایسی غیر منصفانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنے حقوق کا تحفظ کریں۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو فوراً کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں