رخ پاکستان: پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اگر اسکول والے مخصوص دکانوں سے یونیفارم اور کتابیں خریدنے کیلئے مجبور کریں تو کیا کرنا چاہیئے؟
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 23 ڈالر مہنگا ہو کر 2716 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔