رخ پاکستان: سابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی، جس پر بھی لوگوں نے تنقید کی تھی۔ تاہم دونوں نے اس کی پرواہ کیے بغیر اپنی خوشگوار زندگی گزارنا جاری رکھا۔
مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری نے اداکار عمران اشرف اور سجل علی کی شادی کروادی؟
اب ثنا جاوید اپنے ایک فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بلیک لک سوٹ میں تصاویر شیئر کیں، جو کچھ صارفین کو پسند نہیں آئیں۔
کسی نے ان کے لباس کو غیر مناسب کہا، تو کسی نے لکھا کہ پاکستان سے آہستہ آہستہ حیا ختم ہو رہی ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ ان کے شوہر ارب پتی ہیں لیکن وہ انہیں پورے کپڑے نہیں دلا سکتے۔