پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گا؟ قیمت سامنے آگئی

new petrol price in pakistan

رخ پاکستان: پیٹرول کی قیمت کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اور یہ رقم ای ایسکرو اکاؤنٹس میں جمع کی جائے گی۔ اس کا مقصد ریفائنریوں کی بہتری کے منصوبوں کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ اضافہ عارضی ہوگا اور آئندہ بجٹ تک نافذ رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا کو ہدایات دی گئیں کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لے کر پیٹرولیم ڈویژن کو رپورٹ دے، جو ای سی سی کی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں‌بڑا اضافہ

پارکو، جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتی ہے، نے اس اضافے کو ایک “عارضی حل” قرار دے کر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

اجلاس میں طے پایا کہ پیٹرولیم ڈویژن ایک ہفتے میں ریفائنریوں کو بہتر بنانے کے لیے 5 سے 6 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کرے گا، تاکہ ملک کے توانائی کے شعبے میں بہتری آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں