جاپان میں آبادی میں اضافےکیلئے ملازمین کو 3 دن چھٹیاں دینے پر غور

total population of japan

رخ پاکستان: عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان نے آبادی میں اضافے کے لیے ہفتے میں تین چھٹیاں دینے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی حکومت آبادی میں کمی کی وجہ سے پریشان ہے اور آبادی میں اضافے کیلیے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 ایام چھٹی دینے کی تجویز سامنے رکھی گئی ہے۔ ٹوکیو کی آبادی میں اضافہ کرنے کے لیے ہفتے میں صرف 4 ایام تمام دفاتر کھلے رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی سے مذاکرات پر بڑا اعلان

عالمی میڈیا کے مطابق جاپان کی کل آبادی 12 کروڑ ہے لیکن شرح پیدائش کافی حد تک کم ہے اور شرح پیدائش میں اضافے کے لیے جاپان حکومت نے باقاعدہ انعامات اور مراعات کے اعلانات بھی کئے تھے جو کسی کام نہ آئے۔ اعلانات کے بعد ٹوکیو میں تمام سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 ایام تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس تجویز کو جنوری 2025 کے آغاز میں ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔اور سرکاری دفاتر میں باقاعدہ نافذ ہونے کے بعد نجی دفاتر بذات خود ایسا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت کی اس تجویز سے نہ صرف گھر میں میاں بیوی کو ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا بلکہ ملازم پیشہ خواتین کے بچے پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جاپان میں آبادی میں اضافےکیلئے ملازمین کو 3 دن چھٹیاں دینے پر غور“ ایک تبصرہ

  1. جاپان میں ترقی کی شرع میں اضافے کو ذیادہ اہمیت دی جانے کی وجہ سے ایک ساتھ میاں بیوی کو وقت گزارنا بمشکل ملتا تھا یہ قدم اچھا ہے فیملی کو ایک ساتھ وقت گزارنے کو ملے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں