رخ پاکستان: پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کے خلاف کارروائی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں کرمنل کمپلینٹ دائر کی ہے۔
دائر درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ اور اس کے علاوہ آئی جی ، ایس ایس پی ، ڈی آئی جی و دیگر کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی سے مذاکرات پر بڑا اعلان
سردار لطیف کھوسہ نے دائر کمپلینٹ میں پی ٹی آئی کے 38 زخمی اور 139 لاپتا کارکنوں کی لسٹ بھی ساتھ لگائی ہے۔
استغاثہ میں استدعا کی گئی کہ کرمنل کمپلینٹ منظور کر کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر فریقین کو بھی طلب کیا جائے۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے 2 ارکان صوبائی اسمبلی اور 2 وزیروں کو بھی بطور گواہ شامل کیا گیا ہے۔ استغاثہ میں استدعا کی گئی کہ تمام فریقین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے عدالت میں بلایا جائے اور قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے۔