رخ پاکستان: صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان میں سردیوں کی طویل جبکہ گرم علاقوں میں مختصر چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سرد علاقوں میں چھٹیاں 16 دسمبر 2024ء سے لے کر 28 فروری 2025ء تک ہوں گی۔ جبکہ گرم علاقوں میں 22 دسمبر سے لے کر 31 دسمبر 2024ء تک چھٹیاں ہوں گی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی 24 نومبر احتجاج، وزیراعظم اور دیگر وزرا کے خلاف کارروائی کیلیے عدالت سے رجوع
یاد رہے کہ بلوچستان میں سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوچکا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردرہنے کا امکان ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد رہے گا۔