26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پر کارکنان احتجاج کیلئے تیار رہیں، جمعیت علمائے اسلام کی ہدایت

jui

رخ پاکستان: ترجمان جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے مطابق 26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پر کارکنان احتجاج کیلئے تیار رہیں۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ حکمران مزاحمت کی طرف دھکیل رہے ہیں لیکن ہم مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ مدارس رجسٹریشن کے بل کو عالمی قوتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے روکا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ صدر آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگائے تھے اور صدر مملکت نے اعتراض عائد کیا کہ مدارس رجسٹریشن بل کے قانون بننے کی وجہ سے اگر مدارس سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو جی ایس پی اور ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے، اگر تمام مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے ذریعے شروع کی گئی تو قانونی گرفت کم ہوسکتی ہے جس وجہ سے قانون کم اور من مانی زیادہ ہو گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

جبکہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سےحکومت کو ڈیڈ لائن دے رکھی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 17 دسمبر کو تنظیمات المدارس اور وفاق کا اجلاس بلایا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی 17 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے اور اجلاس میں مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں