رخ پاکستان: پاکستانی کرکٹرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج ایک اور کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق، فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھیں: عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
محمد عرفان، جو اپنی لمبائی کی وجہ سے مشہور ہیں، پاکستان کی طرف سے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
یہ گزشتہ 3 دنوں میں کسی پاکستانی کرکٹر کی ریٹائرمنٹ کا تیسرا اعلان ہے۔ اس سے پہلے فاسٹ بولر محمد عامر نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ لی، اور دو دن پہلے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔