رخ پاکستان: سوزوکی کلٹس پاکستان میں جاپانی آٹو مینو فیکچرر کی ایک مشہور کار ہے جو اپنے جدید فیچرز، آرام دہ ڈرائیو، ایئر بیگ، اچھا مائلیج اور کشادہ ڈیزائن کی وجہ سے لوگوں کی پسندیدہ ہے۔ اس کا اسٹائلش اور ایروڈائنامک ڈیزائن گاڑی کو مزید پرکشش بناتا ہے، اور اضافی ایکسیسریز اس کی روڈ پر موجودگی کو مزید بہتر کرتی ہیں۔
پاکستان میں سوزوکی کلٹس 3 مختلف ورژنز میں دستیاب ہے: وی ایکس آر (VXR)، وی ایکس ایل (VXL) اور وی ایکس ایل اے جی ایس (VXL-AGS)۔
مزید پڑھیں: چینی کمپنی نے کراچی سے پشاور 3000 ای وی چارجنگ اسٹیشنز بنانے پر رضامندی ظاہر کر دی
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی فیکٹری قیمت 38 لاکھ 58 ہزار روپے ہے۔ فائلرز کو اس پر 38 ہزار 580 روپے ٹیکس دینا ہوگا، جس کے بعد اس کی مجموعی قیمت 38 لاکھ 96 ہزار 580 روپے ہو جائے گی۔
وی ایکس ایل کی قیمت 42 لاکھ 44 ہزار روپے ہے اور اس پر 42 ہزار 440 روپے ٹیکس دینا ہوگا، جس کے بعد اس کی قیمت 42 لاکھ 86 ہزار 440 روپے ہو جائے گی۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت 45 لاکھ 46 ہزار روپے ہے۔ اس پر فائلرز کو 45 ہزار 460 روپے ٹیکس دینا ہوگا، جس کے بعد اس کی کل قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے ہو جائے گی۔
نان فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس کی قیمت زیادہ ہوگی کیونکہ انہیں زیادہ ٹیکس دینا پڑے گا۔ نان فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 39 لاکھ 73 ہزار 740 روپے، وی ایکس ایل کی قیمت 43 لاکھ 71 ہزار 320 روپے اور وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت 46 لاکھ 82 ہزار 380 روپے ہوگی۔