رخ پاکستان: پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمان قمر سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جس کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں۔
نادیہ افگن نے بتایا کہ تقریباً 25 سال پہلے، جب وہ ابھی نئے نئے آئی تھیں، ایک دن وہ ثمینہ آپا کے ساتھ اسٹوڈیو گئیں۔ وہاں کسی کام سے ثمینہ آپا نے انہیں بیٹھا دیا اور خود چلی گئیں۔
نادیہ افگن کے مطابق، اسٹوڈیو میں ایک شخص بیٹھا تھا جس نے اپنے پاؤں صوفے پر رکھے ہوئے تھے اور سگریٹ پی رہا تھا۔ جب نادیہ افگن نے سلام کیا تو اس شخص نے جواب میں ان سے پوچھا کہ “تم کون ہو؟ کام کرنے آئی ہو؟”
مزید پڑھیں: گرفتار یوٹیوبر رجب بٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
نادیہ افگن نے پھر ثمینہ آپا سے اس شخص کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ رائٹر ہیں۔ نادیہ افگن نے اس وقت فیصلہ کیا کہ اگر کوئی شخص سلیقہ اور تہذیب سے عاری ہو تو وہ ایک اچھا رائٹر کیسے ہو سکتا ہے، اور انہوں نے سوچا کہ وہ کبھی بھی اس شخص کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
نادیہ افگن نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان قمر ایک معمولی رائٹر ہیں اور ان کی تحریریں اتنی متاثر کن نہیں ہیں۔