ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

gold price in pakistan

رخ پاکستان: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 687 روپے کمی کے بعد یہ 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر کم ہوکر 2,658 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں