رخ پاکستان: لودھراں سے تعلق رکھنے والی سیکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی، 15 سالہ شہر بانو، نے ویمنز انڈر 19 ٹی20 ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے اپنا انٹرنیشنل کیریئر شروع کیا۔
شہر بانو ایک فاسٹ بولر ہیں اور ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ نیپال کے خلاف ان کے پہلے میچ سے قبل ہیڈ کوچ محسن کمال نے انہیں ڈیبیو کیپ دی، اور ساتھی کھلاڑیوں نے ان کے انٹرنیشنل کیریئر کے آغاز پر انہیں مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: محمد عامر کے بعد ایک اور فاسٹ باولر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرد یا
شہر بانو لودھراں کی ترین کرکٹ اکیڈمی سے کھیلتی ہیں، اور ان کے انتخاب پر اکیڈمی کے مالک نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ میں نیپال نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔