یاسر شامی یوٹیوبر رجب بٹ کی حمایت میں بول پڑے

yasir shami and rajab butt

رخ پاکستان: ٹک ٹاکر رجب بٹ کی غیر قانونی طور پر شیر اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد، یوٹیوبر یاسر شامی ان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

یاسر شامی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے رجب بٹ کی گرفتاری کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ اب آزاد ہیں، اور وہ سی سی پی او لاہور کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا۔ شامی نے بتایا کہ انہوں نے سی سی پی او سے درخواست کی تھی کہ وہ ذاتی طور پر اس کیس کو دیکھیں، کیونکہ ان کے مطابق رجب بٹ کو غلط طریقے سے پھنسایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گرفتار یوٹیوبر رجب بٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

یاسر شامی نے وضاحت کی کہ رجب بٹ کو کچھ غیر قانونی اشیاء، جیسے ایک شیر کا بچہ اور ہتھیار، بطور تحفہ دیے گئے تھے۔ رجب بٹ نے اپنے وی لاگ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ان چیزوں کے لائسنس بنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

یاسر شامی نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچانیں اور مزید ذمے دار شخصیت بنیں، کیونکہ وہ ایک بڑے انفلوئنسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجب بٹ نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے اور ان کی گرفتاری محض حسد کی وجہ سے کی گئی۔ شامی کے مطابق، لوگوں کو رجب بٹ کے کانٹینٹ سے اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن ان کی شادی کے خاص دنوں میں گرفتاری کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ جسے عزت دیتا ہے، اسے قبول کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں