رخ پاکستان: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کی گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: معروف صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سے شادی کرلی
سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سوئی ناردرن کے صارفین کو گیس کی ایک یونٹ کی قیمت 1778 روپے 35 پیسے ادا کرنا ہوگی، جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کو 1762 روپے 51 پیسے فی یونٹ گیس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔
یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اور حتمی عمل درآمد وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔