نوجوان بیٹوں نے اپنی ماں کی دوسری شادی کروا دی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

mother wedding trending in pakistan

رخ پاکستان: ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ اگر مرد دوسری شادی کرے تو اسے ظالم سمجھا جاتا ہے، جبکہ اگر عورت دوسری شادی کرے تو اسے برا سمجھا جاتا ہے۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کے بارے میں بات ہو رہی ہے جو کم عمری میں سنگل مدر بن گئی تھی اور اکیلے اپنے دو بیٹوں کو پالا۔ اس نے اپنی پوری کوشش کی کہ وہ اپنے بیٹوں کو اچھی پرورش دے۔

مزید پڑھیں: معروف صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سے شادی کرلی

بیٹوں نے اپنی ماں کی تنہائی کو سمجھا اور اس کی دوسری شادی کروانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جی سکے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ماں کے نکاح کا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جو لوگوں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اگر کسی وجہ سے ماں اکیلی ہو جائے تو اس کو بھی دوسری شادی کا حق ملنا چاہیے۔ بیٹوں نے معاشرتی اصولوں کو توڑتے ہوئے اپنی ماں کو خوشی کا موقع دیا۔

اس فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور دونوں بیٹوں کی تعریف ہو رہی ہے جو اپنی ماں کی خوشی کے لیے بے حد جذباتی نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں