رخ پاکستان: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کی کمی آئی ہے۔ اب سونے کا فی تولہ 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑی کیسے چند لاکھوں میں خرید سکتے ہیں؟
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 29 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کی کمی آئی ہے، اور اب سونا 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔