رخ پاکستان: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ’ہواوے‘ نے سال کے اختتام پر اپنا دوسرا فولڈ ایبل فون ’میٹ ایکس 6‘ متعارف کرایا ہے۔ اس سے پہلے، ستمبر 2024 میں کمپنی نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون ”میٹ ایکس ٹی“ بھی پیش کیا تھا۔ ’ہواوے میٹ ایکس 6‘ کو دبئی میں لانچ کیا گیا ہے، لیکن یہ فوری طور پر دنیا بھر میں دستیاب نہیں ہوگا، تاہم جلد ہی اسے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: موبائل فون صارفین سے 338 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کا انکشاف
’ہواوے میٹ ایکس 6‘ میں 5-6 انچ کی اسکرین ہے، جو مکمل طور پر کھلنے کے بعد مزید بڑی ہو جاتی ہے۔ اس فون میں تین بیک کیمرے اور دو فرنٹ کیمرے ہیں، اور اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی شامل ہیں۔ فون میں طاقتور بیٹری اور فاسٹ چارجنگ کی سہولت ہے، اور یہ ایندروئیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔
’ہواوے میٹ ایکس 6‘ میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے آپشنز ہیں، اور یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ فرنٹ پر دو 8 میگا پکسل کے کیمرے ہیں جن کی ٹیکنالوجی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جبکہ بیک پر تین کیمرے ہیں: مین کیمرا 50 میگا پکسل کا، دوسرا 40 میگا پکسل اور تیسرا 48 میگا پکسل کا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کا کیمرا ڈیجیٹل پروفیشنل کیمرا جیسا ہوگیا ہے، جس سے صارفین بہترین ویڈیوز بنا سکیں گے۔
اگرچہ کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، لیکن یورپ اور مغربی ممالک میں اس کی قیمت 2 ہزار یورو رکھی گئی ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہوگی۔