رخ پاکستان: مصر کے شہر القوصیہ میں ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں ایک دلہن بھی شامل تھی جو اپنی شادی کے لیے جوڑا خریدنے جا رہی تھی۔
رپورٹس کے مطابق پیٹرا اشراف کی شادی کی تیاریاں اپنے عروج پر تھیں اور اس کے اہل محلہ دلہن کے گھر کو سجانے میں مصروف تھے، لیکن حادثے کی خبر نے خوشیوں کو سوگ میں بدل دیا۔ 26 سالہ پیٹرا اپنی زندگی کے اہم لمحوں کا خواب دیکھتے ہوئے شادی کا جوڑا خریدنے کے لیے نکل پڑی تھی، یہ نہیں جانتے ہوئے کہ اسے کس طرح کی تکلیف کا سامنا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والوں ہوشرباانکشافات
منی بس جب اسیوط شہر کے مضافات میں پہنچی، تو اچانک سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ منی بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں پیٹرا اشراف بھی شامل تھی۔ پیٹرا اپنا عروسی جوڑا تو نہ خرید سکی، لیکن کفن میں لپٹ کر اپنے گھر واپس پہنچی۔