عالمی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی 165 فٹ کی بلندی سے دریائے نیل میں چھلانگ، ویڈیو وائرل

dr zakir naik

رخ پاکستان: مشہور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی افریقی ملک یوگنڈا کے دریائے نیل میں چھلانگ لگاتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے اپنے سرکاری دورے کے دوران دریائے نیل میں تیراکی کی اور 165 فٹ کی بلند چٹان سے چھلانگ بھی لگائی، جس نے ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، کرم میں قیام امن کے لیے تعاون کی یقین دہانی

ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت یوگنڈا کے سرکاری دورے پر ہیں اور مختلف شہروں میں مذہبی تقریبات سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یوگنڈا میں گزارے گئے وقت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ سخت سیکیورٹی کے حصار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے بیٹے اور اسٹاف کے ساتھ یوگنڈا کے تاریخی دریائے نیل میں تیراکی کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یوگنڈا کے دیگر سیاحتی مقامات اور پارکس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کیں، جنہیں ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا اور ان پر تبصرے کیے۔

خاص طور پر یوگنڈا کے شہر جنجا میں دریائے نیل کے کنارے واقع ایک 165 فٹ بلند پہاڑی سے چھلانگ لگانے کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں، جنہیں بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی بھرپور توجہ ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں