سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیےخوشخبری،1200 سے زائد آسامیاں خالی

jobs in pakistan

رخ پاکستان: نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کی ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی اضافی آسامیاں تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کی آسامیاں دوبارہ سے مرتب کیں، جس کے نتیجے میں ان آسامیاں کی تعداد 1293 ہوگئی۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے وفاقی کابینہ کے ذریعے نئی آسامیاں تخلیق کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے، اور گزشتہ تین سال سے خالی پڑی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک سے ڈالرز کمانے کیلئے کتنے فالوورز کا ہونا ضروری ہے؟

دوسری جانب، خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ ماہ سرکاری بھرتیوں کے لیے کوٹے کی بنیاد ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، یہ فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے اہل خانہ پر لاگو نہیں ہوگا۔ چیف سیکرٹری نے اس سلسلے میں تمام سرکاری محکموں کو ایک مراسلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ اب تمام بھرتیاں اوپن میرٹ (کھلے اشتہار) کی بنیاد پر کی جائیں گی، اور اس فیصلے کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیا گیا ہے۔

اب سے سرکاری ملازمین کی تقرریاں صرف اوپن میرٹ اور اشتہار کے ذریعے کی جائیں گی، اور کوئی بھی ملازم کی بیوہ، شوہر یا بچے بغیر اشتہار اور میرٹ کے نہ تو کنٹریکٹ پر اور نہ ہی مستقل طور پر بھرتی کیے جا سکیں گے۔ اوپن میرٹ کے بغیر کسی کی تقرری آئین پاکستان کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں