اب تھانیدار اور منشی کو ’مال‘ ملے گا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

sho and si

رخ پاکستان: محکمہ خزانہ سندھ نے پولیس ایکٹ 1861، پولیس آرڈر 2002، اور پولیس ایکٹ 2019 میں ترمیم کی ہے۔ اس ترمیم کے تحت تھانیدار (ایس ایچ او) اور بڑے منشی کو تھانے کے اخراجات کے لیے ‘مال’ فراہم کیا جائے گا۔

اب ایس ایچ او اور ایس آئی او کو 2 لاکھ روپے تک خرچ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ ان افسران کو تھانے کا بجٹ براہ راست خرچ کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے تھانے کی ضروریات کے مطابق رقم استعمال کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیےخوشخبری،1200 سے زائد آسامیاں خالی

یہ تبدیلی اس لحاظ سے اہم ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایس ایچ او اور ایس آئی او کو براہ راست بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی بنیاد محکمہ داخلہ کی سفارش پر محکمہ خزانہ نے قانون میں ترمیم کی، اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل، تھانوں کے مالیاتی اختیارات ایس ایس پی (سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس) کے پاس ہوتے تھے، لیکن اس مالی سال میں تھانوں کے لیے براہ راست بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں