رخ پاکستان: سینئر صحافی اور اینکرپرسن آفتاب اقبال کی گرفتاری سے متعلق متضاد خبریں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آفتاب اقبال کی بیٹی عائشہ نور اقبال نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کے والد کو دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔
عائشہ نور کا کہنا ہے کہ آفتاب اقبال اپنی اہلیہ کے ساتھ برطانیہ سے دبئی پہنچے تھے، جہاں امیگریشن حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آفتاب اقبال کو امیگریشن حکام سے کلیئرنس مل چکی ہے، لیکن اس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، اور خاندان کا ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
مزید پڑھیں: سیاسی مذاکرات، حکومت کے گلے شکوے جبکہ اپوزیشن عمران خان سے ملاقات کرانے پر بضد
آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے بھی اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کے بعد آفتاب اقبال لاپتہ ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ آفتاب اقبال کچھ عرصہ قبل پاکستان سے دبئی منتقل ہوگئے تھے اور وہ اپنا مشہور پروگرام “خبرہار” اب یوٹیوب پر کر رہے ہیں۔