دلہن کو دیکھتے ہی دولہے نے شادی سے انکار کر دیا

bridel images

رخ پاکستان: بھارتی ریاست راجستھان کے جے پور سے مرزا پور کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب غیر متوقع صورت حال کے باعث تنازعے کا شکار ہوگئی۔

جے پور کے ایک چھتریا خاندان نے بینڈ باجے کے ساتھ خوشی خوشی بارات لے کر مرزا پور کے راج گڑھ علاقے میں دلہن کے گھر پہنچے۔ سب کچھ منصوبے کے مطابق چل رہا تھا، اور شادی کی تیاریاں مکمل تھیں۔

مزید پڑھیں: موبائل پر چلنے والے اشتہار نے خاتون کو کروڑ پتی کرد یا

تاہم، شادی کی رسم شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے دولہے کو دلہن کے خاندان پر شک ہونے لگا۔ جب دولہا نے دلہن کو دیکھا تو اس نے اچانک شادی سے انکار کر دیا۔

دولہے کے اس اقدام پر دونوں خاندانوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی، اور معاملہ اتنا بڑھا کہ مقامی پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ پولیس دونوں فریقین کو تھانے لے گئی، جہاں بات چیت کے بعد دولہا اور اس کے خاندان کو واپس جے پور بھیج دیا گیا۔

یہ واقعہ دلہن کے خاندان کے لیے شدید مایوسی اور شرمندگی کا باعث بنا۔ ان کا کہنا تھا کہ دولہے کا یہ رویہ غیر ضروری اور ان کی عزت کے لیے نقصان دہ تھا۔ دوسری طرف دولہے کے خاندان نے اس معاملے پر کوئی واضح وضاحت دینے سے گریز کیا۔

یہ واقعہ شادیوں کے دوران پیش آنے والے ان عجیب و غریب تنازعات میں ایک اور اضافہ ہے، جس نے مقامی سطح پر کافی توجہ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں