رخ پاکستان: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ویڈیو میں سائرہ کو ایک سپر اسٹور میں خریداری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم، سب سے چونکا دینے والا لمحہ وہ ہے جب وہ ایک ریک کے قریب رک کر چاروں طرف دیکھتی ہیں، پھر اپنا چہرہ ہوڈی سے چھپاتی ہیں اور چاکلیٹس کے ڈبے اپنے بیگ میں رکھ لیتی ہیں۔ اس کے بعد وہ تیزی سے اسٹور سے نکل جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: زارا ڈار نے پی ایچ ڈی کو چھوڑ کر فحش ویڈیو ز بنانا شروع کر دیں، لاکھوں ڈالرز کما لئیے
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں کے درمیان حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اس واقعے کو حقیقت ماننے سے انکار کر رہے ہیں اور اسے کسی اشتہاری مہم یا مصنوعی طور پر تیار کی گئی ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔ تاہم، ابھی تک اس ویڈیو کی اصل حقیقت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
سائرہ کے اس غیر معمولی انداز نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے، اور لوگ ان کے رویے پر مختلف رائے دے رہے ہیں۔