رخ پاکستان: وفاقی وزیر توانائی، اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک کمی ممکن ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت کیپٹو پاور پلانٹس کے معاملے پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہی ہے، اور یہ معاملہ جلد حل ہونے کے قریب ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 50 روپے فی یونٹ تک کمی کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: 2024 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 10بینکوں میں 4 پاکستانی بینک شامل، فہرست جاری
انہوں نے مزید کہا کہ بگاس کے 8 پاور پلانٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید 16 پلانٹس کا بھی جلد جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد حکومتی پاور پلانٹس کے منافع (ریٹرن آن ایکوئٹی) پر نظرثانی کی جائے گی۔
اویس لغاری نے بتایا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے معاملے کو اس ماہ کے آخر تک حل کر لیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی پہلے ہی 4 روپے فی یونٹ سستی ہو چکی ہے۔