رخ پاکستان: منفرد انداز میں گلوکاری کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اپنے خاص انداز کی بدولت خوب مقبولیت حاصل کی ہے، لیکن اب بھارت نے ان کے مدمقابل ایک نیا گلوکار میدان میں اتار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 5 فلموں کی فہرست جاری
سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکار کشور وادھوانی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں صارفین نے “چاہت فتح علی خان کا جواب” قرار دیا ہے۔ کشور وادھوانی نے بالی ووڈ کے کئی مشہور گانوں کے ری میک بنائے ہیں، جو وہ اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پروفائل پر شیئر کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ان دونوں گلوکاروں کا موازنہ کر رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے یہ سوال اٹھا رہے ہیں: “دونوں میں سے کس کی آواز میں زیادہ درد ہے؟”