آذربائیجان جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری

azerbaijan visa

رخ پاکستان: پاکستانی شہریوں کو آذربائیجان جانے کے لیے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ دنیا بھر سے سیاح اس ملک کی خوبصورتی اور دلکش مقامات دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

آذربائیجان اپنی ثقافتی وراثت، قدرتی خوبصورتی، اور تاریخی مقامات کے لیے مشہور ہے۔ اس کا دارالحکومت باکو ایک دلکش شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر اور تاریخی مقامات کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔

سیاح دورے کے دوران یونیسکو کے عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل “اولڈ سٹی” (Icherisheher) اور مشہور فلیم ٹاورز کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی کیسپین سی بلیوارڈ کے کنارے چہل قدمی سے بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔

آذربائیجان نے پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے ای وزٹ ویزا حاصل کرنے کا آن لائن نظام متعارف کرایا ہے۔

مزید پڑھیں: حج پر کتنے اخراجات ہوں گے؟ وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

یہ وزٹ ویزا دو کیٹیگریز میں دستیاب ہے:
1. اسٹینڈرڈ ویزا : یہ سنگل انٹری 30 دن کا ویزا ہے، جس کی فیس 20 امریکی ڈالر (تقریباً 5,570 پاکستانی روپے) ہے۔
2. ارجنٹ ویزا: جلدی پروسیسنگ والے اس ویزا کی فیس 50 امریکی ڈالر (تقریباً 13,925 پاکستانی روپے) ہے۔

پاکستانی شہری ’آسان ویزا‘ سسٹم کے ذریعے صرف تین آسان مراحل میں اپنا ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں