رخ پاکستان: ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ڈائمنڈ لین پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے خصوصی گرین لین متعارف کرائی گئی ہے۔ سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق، ابتدائی طور پر فیروزپور روڈ پر گرین لین کا آغاز کیا گیا ہے، جو صرف موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص ہوگی۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کا اپنا گھر بنانے والوں کیلئے مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان
گرین لین کو باقی سڑک سے ایک فٹ اونچی دیوار کے ذریعے الگ کیا جا رہا ہے، تاکہ ٹریفک کی ترتیب میں بہتری آئے۔ موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صرف گرین لین کے اندر ہی سفر کریں، جبکہ سڑک کے دیگر حصے گاڑیوں کے لیے مخصوص ہوں گے۔
فیروزپور روڈ کے بعد دیگر اہم شاہراہوں پر بھی ڈائمنڈ لین بنائی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ “کلین اینڈ کلئیر”، ڈائمنڈ لین، اور جدید روڈ انجینئرنگ کی مدد سے ٹریفک کے مسائل کو کم کیا جائے گا اور ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری لائی جائے گی۔