شہریوں کیلئے اچھی خبر، سونے کی قیمت میں کمی

gold price in pakistan

رخ پاکستان: ملک میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی عازمین حج کو کون کونسی سہولیات ملیں گی؟ معاہدہ طے پاگیا

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر کم ہو کر 2675 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں