رخ پاکستان: ہنڈائی نشاط موٹرز نے اپنی نئی لگژری گاڑی “سوناٹا این لائن” لانچ کر دی ہے، جس کا لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اس کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
سوناٹا این لائن لاہور کے ایکسپو سینٹر میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہے، اور جو صارفین نے پہلے سے 25 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی کے ساتھ اس گاڑی کی بکنگ کروائی تھی، وہ اسے ایک ماہ کے اندر حاصل کر سکیں گے۔ تاہم، اب گاڑی کی بکنگ مکمل قیمت کی ادائیگی پر کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر کا 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
اس گاڑی کا بیرونی ڈیزائن نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ عملی بھی ہے۔ اس کی لمبائی 4910 ملی میٹر، چوڑائی 1860 ملی میٹر، اونچائی 1445 ملی میٹر، ویل بیس 2840 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 135 ملی میٹر ہے۔ گاڑی میں ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، ڈی آر ایل، آٹو لیولنگ، افقی ایل ای ڈی ریئر لیمپس اور چمکدار بلیک ریڈی ایٹر گرِل جیسے خصوصیات شامل ہیں۔ اس کے 19 انچ کے الائے وہیلز بھی بہت کشش پیدا کرتے ہیں۔
گاڑی میں پینورامک الیکٹرک روف، ٹوئن ڈوئل-ٹپ ایکزاسٹ، اسپورٹی بمپرز اور مڈ گارڈز بھی موجود ہیں۔
اندر سے یہ گاڑی لگژری اور جدید ٹیکنالوجی کا بہترین امتزاج ہے۔ اس میں سُوڈ اور نیپا لیدر سیٹیں، ریڈ اسٹچنگ کے ساتھ، 8وے پاور ڈرائیور سیٹ اور 4 وے پاور مسافر سیٹ موجود ہیں۔ وینٹیلیٹڈ اور ہیٹڈ سیٹس، وائرلیس چارجر، ایپل کار پلے اور اینڈروئیڈ آٹو، اور ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول جیسی سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔
انفوٹینمنٹ کے لیے 12.3 انچ کا خمیدہ ڈیجیٹل ڈسپلے اور 12 اسپیکر بوس™ آڈیو سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔ گاڑی میں بلوٹوتھ، یو ایس بی، اے یو ایکس اور وائس ریکگنیشن جیسی کنیکٹیویٹی خصوصیات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، ہیڈ اپ ڈسپلے، ٹرپ کمپیوٹر اور 360° کیمرہ بھی گاڑی کا حصہ ہیں۔
سوناٹا این لائن پرفارمنس کے لحاظ سے بھی بہت شاندار ہے۔ اس میں 2.5 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن ہے جو 422 این ایم ٹارک اور 290 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔ یہ گاڑی صرف 36 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔ اس کے ڈرائیو موڈز میں ایکو، نارمل، اسپورٹ، اسمارٹ اور اسپورٹ پلس شامل ہیں۔
سوناٹا این لائن اپنی قیمت اور خصوصیات کے لحاظ سے پاکستان میں سیڈان گاڑیوں کی کیٹیگری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ اگر آپ لگژری، پرفارمنس اور جدید ٹیکنالوجی کی خواہش رکھتے ہیں، تو یہ گاڑی آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتی ہے۔