چیمپئنز ٹرافی 2025، پاکستان کرکٹ ٹیم سمیت دیگر کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان کر دیاگیا

Champion trophy 2025 pakistan reward

رخ پاکستان: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی میزبان ٹیم پاکستان کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر (تقریباً 4 کروڑ روپے) دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے پولیس میں بھرتیاں،امیدوار نے 50 ہزار روپے دے کر کسی اور کی اپنی جگہ دوڑ لگوادی

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (62 کروڑ روپے سے زائد) انعام دیا جائے گا، جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (31 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد) ملیں گے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (15 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد) دیے جائیں گے، جبکہ گروپ مرحلے میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم 34 ہزار ڈالر حاصل کرے گی۔

ایونٹ کی پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، جبکہ تمام 8 ٹیموں کو شرکت کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی ضمانت بھی ملے گی۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ 2017 کے چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے میں اس بار ٹیموں کو 53 فیصد زائد انعامی رقم دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد گروپ مرحلے سے باہر ہوگیا تھا، جبکہ اس کا آخری میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں