بھارتی کرکٹر محمد شامی نے روزہ کیوں نہیں رکھا؟ عالم دین کی شدید تنقید

muhammad shami viral video

رخ پاکستان: آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کے روزہ نہ رکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک لازمی فریضہ ہے اور شریعت کے مطابق اسے اس کا جواب دینا ہوگا۔

بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شہاب الدین رضوی کا کہنا تھا کہ روزہ اسلامی فرائض میں سے ایک ہے، اور جو صحت مند ہونے کے باوجود اسے ترک کرتا ہے، وہ شرعی طور پر غلطی کا مرتکب ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد شامی کو میچ کے دوران پانی یا انرجی ڈرنک پیتے دیکھا گیا، جس سے لوگوں کو غلط پیغام ملا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم پچ کی بجائے اپنی کارکردگی پر بھروسہ کرتی ہے، نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے، جہاں کچھ افراد نے محمد شامی پر روزہ نہ رکھنے پر تنقید کی، جبکہ دیگر نے اسے ان کا ذاتی معاملہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کی میزبانی میں ہو رہے ہیں، جبکہ بھارت اپنے میچز یو اے ای میں کھیل رہا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں