مفتی قوی نے بھارتی اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، دوبارہ شادی کی پیشکش

mufti qavi and rakhi sawnat

رخ پاکستان: پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی قوی نے ایک بار پھر بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت، عزت دار، ایمان دار اور عبادت گزار خاتون قرار دیا۔

مفتی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش دہراتے ہوئے کہا: “میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں، نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں!”

یہ بھی پڑھیں: فیصل مسجد میں شہری افطاری پر ٹوٹ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے راکھی ساونت کے نام “فاطمہ” کو برکت والا قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ تین مرتبہ عمرہ کر چکی ہیں اور 20 افراد کو عمرے پر بھیج چکی ہیں، جس پر وہ انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ 20 افراد جنہیں راکھی نے عمرے پر بھیجا، جب عبادات کریں گے تو ان کا اجر راکھی کو بھی ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ راکھی کا نام فاطمہ ہونے کی برکت سے انہیں نیکی کے کام کرنے میں مزید آسانی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مفتی قوی اس سے قبل بھی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کر چکے ہیں، جس پر راکھی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں جھیلنا آسان نہیں۔

راکھی ساونت کی شادیوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ان کی دو شادیاں ہو چکی ہیں، جو ناکام رہیں۔ پہلی شادی بزنس مین رتیش سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی، جبکہ دوسری شادی اسلام قبول کرکے عادل درانی سے کی، جو بعد میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔

ماضی میں راکھی ساونت کہہ چکی ہیں کہ جب تک انہیں بہتر جیون ساتھی نہیں مل جاتا، وہ شادی کرتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں