چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت پاکستان کو “درزی” کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گا

champion trophy 2025 winner team

رخ پاکستان: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل پیسوں اور اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے دباؤ پر ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل میں منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر محمد شامی نے روزہ کیوں نہیں رکھا؟ عالم دین کی شدید تنقید

ایونٹ کے آغاز سے قبل بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر “پاکستان” کا نام نہیں لکھا جائے گا، تاہم آئی سی سی کے دباؤ کے بعد انہیں ایسا کرنا پڑا۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی پاکستان کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پارلیمنٹ اجلاس کے باعث تقریب میں شریک نہ ہو سکے، جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ثمیر احمد سید دبئی پہنچے، لیکن نہ انہیں اسٹیج پر بلایا گیا اور نہ ہی میچ کے لیے مدعو کیا گیا۔

دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل کے دوران، ثمیر احمد سید نے پی سی بی کی نمائندگی کی، تاہم آئی سی سی نے انہیں تقریب میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر روجر بنی نے بھارتی کھلاڑیوں کو سفید جیکٹس پیش کیں اور آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹرافی دی۔

پاکستانی میڈیا میں اس معاملے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر نے سوال اٹھایا کہ پاکستان صرف کاغذی میزبان تھا، جبکہ کارکردگی بھی ایسی نہیں تھی جو میزبان ٹیم کی ہوتی ہے۔ جواب میں ایک مہمان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بھارتی ٹیم کی “سفید جیکٹ” ہمیشہ یاد دلائے گی کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا درزی تھا، جس پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں