سرگودھا میں محکمہ صحت کے کلرک کی مڈ وائف سے زیادتی کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی

sargodha latest news

رخ پاکستان: سرگودھا کے علاقے بچہ کلاں میں محکمہ صحت کے ایک ملازم کے خلاف ساتھی خاتون اہلکار کے ساتھ نازیب رویے اور ہراسانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پاکستانی وفد کی پی ٹی آئی کیلیے ریلیف کی کوششیں، اہم شخصیات اور عمران خان سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق، آر ایچ سی بھابھڑا میں تعینات کلرک عبد القیوم پر الزام ہے کہ اس نے ایک مڈوائف کی نجی ویڈیو خفیہ طور پر بنائی اور بعد ازاں اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق، مطالبات پورے نہ ہونے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔

تھانہ میلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ملزم واقعے کے بعد سے روپوش ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔

متاثرہ خاتون کو قانونی تحفظ اور مدد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں