چنیوٹ مرکز مدینہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پریس کانفرنس
شیخ فیاض احمد صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب اور علی عمران شاہین ترجمان تحریک حرمت رسول پاکستان نے مرکز مدینہ چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کے لئیے دی گئی قربانیوں کے نتیجے میں ہی آج ہم پوری دنیا میں سر فخر سے بلند کئیے ہوئے ہیں۔پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ان قربانیوں کو ہم کبھی نہیں بھلا سکتے۔ہجرت کے سفر میں جتنی شہادتیں ہوئی وہ تاریخی تھیں ۔
مزید پڑھیں: چنیوٹ:شہید کانسٹیبل چمن عباس کی نماز جنازہ آبائی گاؤں چک 131 میں ادا کر دی گئی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ملکی دفاع و سالمیت کے لئیے اپنے تمام دفاع کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔امت مسلمہ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی اسی طرح فلسطین و کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں جیسے پہلے کھڑے تھے۔پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لئیے پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے۔ملک کے اندرونی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب قومیتیں ایک ساتھ ہیں پنجابی ہوں یا سندھی،بلوچی ہوں یا پختون سب بھائی بھائی ہیں۔یہ ملک کی اندر ہونے والے واقعات میں ایسی بیرونی طاقتیں ملوث ہیں جو ملک پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے مخالف ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر محاذ پر ملک پاکستان اور مسلمانوں کے دفاع کے لئیے حاضر ہے۔
رپورٹ:قیصر وینس