الیون مسک کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان، ٹرمپ کیلئے بڑا امتحان

الیون مسک

رخ پاکستان: معروف بزنس مین الیون مسک نے ایک نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے.جو کہ امریکہ کی سیاست میں ایک نیا انقلاب لانے کیلئے پرعزم ہے.
ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اعلان کرتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت کو ڈیموکریٹک پارٹیوں اور ریپنلکن کے دو پارٹی سسٹم کا متبال قرار دیا. اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ کو کرپشن سے پاک بنائیں گے ہم کرپشن کے ذریعے ملک کو دیوالیہ کرنے والے نظام کے خلاف ہیں ہم ایک ایسا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو نہ کہ طاقتور طبقہ کو. اور پارٹی کا قیام ہی عوام کو آزادی دلانے کیلئے آیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ میں بازو کھو جانے والی بچی کو نیا بازو لگا دیا

یاد رہے کہ تاحال امریکہ پارٹی کو رجسٹر کروانے کے حوالے سے ایلون مسک کوئی بیان سامنے نہیں آیا. اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے. ایلون مسک نے ماسوائے پارٹی قیام کے پارٹی عہدیداران اور پالیسیوں کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا.
یاد رہے کہ ایلون مسک نے عوامی تنازعے اور امریکی صدر ٹرمپ سے اختلافات کی وجہ سےصرف اپنی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں