رخ پاکستان: معروف آٹو کمپنی چانگان نے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے. نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے تمام ماڈلز پر لاگوہوگا.تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ بجٹ 2025 کی وجہ سے کیا گیا ہے. بجٹ کے اثرات ملک بھر کی آٹو انڈسٹری پر واضح طور پر نظر آرہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پرومیکس کے ایڈیشن کے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
دوسری جانب چانگان کی اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل اوشان ایکس 7 کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے.7 نشستوں والی وہیکل کی قیمتوں میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافے کے ساتھ 84 لاکھ 74 ہزار روپے میں دستیاب ہے. جبکہ 5 نشستوں والی ایف ایس 5 کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کے بعد نئی قیمت 91 لاکھ 49 ہزار روپے کر دی گئی ہے. اور 7 نشستوں والی ایف ایس کی قیمت اضافے کے ساتھ 92 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے.
لومیئر اور لومیئر بلیک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جوکہ بالترتیب 48 لاکھ 99 ہزار اور 49 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہیں.چانگان شیرپا پاور 1.2 ماڈل کی نئی قیمت 23 لاکھ 49 ہزار جبکہ مسافر وین کاروان پاور پلس 32 لاکھ روپے میںمارکیٹ میں دستیاب ہے.
جبکہ تمام چھوٹی سیڈان گاڑی السون کی قیمتوں میں 90 سے ایک لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے. اور ایم ٹی کمفرٹ کی قیمت میں 90 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 41 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے.