بھارت: محبوبہ کے ساتھ کیوں رہتے ہو، بیوی کے تشدد سے شوہر چل بسا

محبوبہ

رخ پاکستان: بھارتی جنوبی بنگال میں بیوی نے اپنے شوہر کو منشیات کا عادی ہونے کی وجہ سے ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا.تفصیلات کے مطابق جنوبی بنگال کے علاقے سدا گونٹے پالیا میں 42 سالہ انجینئر بھاسکر نیند کی حالت میں انتقال کر گیا. انجینئر بھاسکر اور بیوی شروتی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور بھاسکر اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ کر ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ رہ رہا تھا اور گھریلو ملازمہ اس کی محبوبہ بھی تھی.
بھارتی میڈیا کے مطابق بھاسکر 27 جون کی رات کو نشے کے عالم میں گھر سے گاڑی کے کاغذات لینے آیا اور اسی دوران دونو‌ں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور اسی دوران بھاسکر نے بیوی پر ہاتھ اٹھایا اور بیوی نے شوہر کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی.لیکن شوہر کو گھر سے نہ نکال سکی اور اسی دوران شوہر پر ڈنڈوں کی بارش کردی اور خوب پٹائی کی اور جب شوہر تھک گیا تو بیوی نے لیٹنے کا کہا اور جب صبح کو بچوں نے باپ کو اٹھانے کی کوشش کی تو بھاسکر ہمیشہ کیلئے سوگیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں قبر کی قیمت 14300 ، قبرستانوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شروتی دعوی کیا کہ ان کے شوہر کا انتقال باتھ روم میں پھسلنے کی وجہ سے ہوا لیکن پولیس نے شک کی بنا پر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور رپورٹ کے مطابق انجیئنر بھاسکر کی موت جسمانی تشدد کی وجہ سے ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں