اداکارہ حمیرا اصغر کا بھائی مرحومہ کی میت لے کر لاہور روانہ

حمیرا اصغر

رخ پاکستان:گزشتہ دنوں کراچی میں‌مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو مرحومہ کے بھائی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور بھائی لاش کو لے کر لاہور روانہ ہوگیا ہے.
بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی 10 ماہ قبل بہن حمیرا اصغر سے بات ہوئی تھی اور عزیزہ کے انتقال کی وجہ سے بہن کی میت لینے میں تاخیر ہوئی. اور ہم پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور تمام قانونی کاروائی کو مکمل کروایا ہے. مزید کہا کہ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی.
پولیس حکام کے مطابق حمیرا اصغر کی موت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے. اداکارہ و ماڈل کے موبائل فون کے کال ڈیٹیل ریکارڈ میں آنے والے کیب ڈرائیو سمیت دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گا. اور ان افراد سے پوچھ گچھ کی بھی جا رہی ہے جن کی حمیرا اصغر سے آخری بار بات ہوئی تھی.
یاد رہے کہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی ڈیفینس فیز 6 کے فلیٹ سے ملی تھی اور لاش اس وقت برآمد ہوئی جب فلیٹ مالک نے کرایہ نہ ملنے کی وجہ سے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالتی بیلف لیکر فلیٹ پہنچے تو دروازہ نہ کھلنے کی وجہ سے دروازہ کو توڑ کر داخل ہوئے تو کمرے سے اداکارہ کی لاش ملی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں