رخ پاکستان: امریکہ کے دفاعی محکمے پینٹاگون نے باقاعدہ طور پر قطر میںموجود امریکی العدید ایئربیس پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق کر دی گئی ہے.ایرانی بیلسٹک میزائل حملے سے پہلے اور بعد کی جاری کردہ سیٹیلائٹ تصاویر میں ایئربیس کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے.
تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے 23 جون کو العدید ایئربیس پر حملہ کیا گیا تھا. حملے میں امریکی مواصلاتی نظام کے اہم ترین حصے کو نشانہ بنایا گیا تھا. ترجمان پینٹاگون کےمطابق ایرانی بیلسٹک میزائل نے مواصلات کو محفوظ بنانے والے ڈوم کو تباہ کیا جو کہ امریکی فوج کیلئے انتہائی زیادہ اہم تھا.
یہ بھی پڑھیں: بھارت: محبوبہ کے ساتھ کیوں رہتے ہو، بیوی کے تشدد سے شوہر چل بسا
دوسری جانب صدر ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے حملہ کرنے سے پہلے اشارہ دے دیا گیا تھا.جس وجہ سے ہم نے فوری طور پر اڈے کو خالی کر لیاتھا.
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق یہ حملہ ایران اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگی صورتحال کا اہم ترین موڑتھا جس کے بعد جنگ بندی کی صورتحال پیدا ہوئی.