رخ پاکستان: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آٹھویں جماعت کے بورڈامتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں وزیر تعلیم نے آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات کو بحال کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں سے ساتویں کلاس کے امتحانات اسسمنٹ کے طور پر لیئے جائیں گے.
یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر ایرانی حملے کی تصدیق
اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران اسسمنٹ کا مکمل پریقہ واضح کیا جائے گا. اور اجلاس میں پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحان کو مزید واضح اور موثر بنانے کے کیلئے اہم ترین فیصلے کیئے گئے.
اجلاس میںوزیرتعلیم نے مزید کہا کہ آٹھویں کلاس کے امتحانات پیکٹاکے زیرنگرانی ہونگے اور اس کا مکمل لائحہ عمل بنایا جائے گا.